• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 میں دبئی کی تیل کے علاوہ تجارت 321 اعشاریہ 8ارب ڈالر تک جا پہنچی

ابوظبی (جنگ نیوز )سال 2020 میں دبئی کی تیل کے علاوہ غیر ملکی تجارت 321 اعشاریہ 8ارب ڈالر (1اعشاریہ 185ٹرلین درہم) تک پہنچ گئی ۔تاہم کورونا وائرس کی وبا کے تجارت پر منفی اثرات کے باعث یہ رقم گذشتہ سال سے 13.5 فیصد کم تھی۔عرب میڈیا کے مطابق تجارت کا کل حجم 2020 میں کم ہو کر 10 کروڑ ٹن ہوا جو کہ 2019 میں 10اعشاریہ 9کروڑ ٹن تھا۔تاہم دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2020 کے دوسرے نصف حصے میں ترسیلات میں چھ فیصد کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ 8فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات 45اعشاریہ 47ارب ڈالر تک پہنچیں، جبکہ درآمدات 186اعشاریہ 8ارب ڈالر پر اور دوبارہ ہونے والی برآمدات سے 89اعشاریہ 58ارب ڈالر حاصل ہوئے۔دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ʼدبئی کے بیرونی تجارتی شعبے کی غیر معمولی نمو کی کارکردگی امارات کی دوبارہ ابھرنے کی صلاحیت اور بین الاقوامی بحران کے دوران بہتری کی طرف آنے کی صلاحیت رکھنے کی عکاسی کرتی ہے۔

تازہ ترین