گانے کی ویڈیو میں شہزاد رائے کا عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گانے کی ویڈیو میں شہزاد رائے کا عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے نے عمران خان کے ہمراہ اپنے گانے کی ویڈیو میں کام کا تجربہ بیان کردیا۔

گلوکار نے اپنے فیس بک پیچ پر 2005 میں ریلیز ہونے والے اپنے البم ’بری بات ہے‘ میں شامل قومی نغمہ ’ہم ایک ہیں‘ کی ویڈیو کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے جب میں نے عمران خان کے ہمراہ اس ویڈیو میں کام کیا تھا تو عمران خان نے کہا تھا کہ میں یہاں ایک دن تاریخی جلسہ کروں گا۔‘


گلوکار نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ انہوں نے برسوں بعد اپنی بات سچ کر دکھائی۔

شہزاد رائے نے لکھا کہ ’مینارِ پاکستان پر عمران خان کے ہمراہ اس گانے کی ویڈیو کی عکسبندی کے دوران میں نے خان صاحب کو انتہائی پُراعتماد پایا۔‘

انہوں نے کہا کہ  ہماری قوم کے تمام خواب جلد پورے ہوں گے۔

شہزاد رائے نے 32 سیکنڈ کا ویڈیو کِلپ بھی شیئر کیا جس میں عمران خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید