لاہور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
لیگی نائب صدر مریم نواز اور نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر فیصل بخاری بھی بینچ کے روبرو پیش ہوئے ۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، 10 اپریل کو جواب جمع کرایا گیا تھا۔
اس موقع پر عدالت نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا اور ان کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔