سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے بدین تھانے کے کیس میں بری ہونے پر اللّٰہ رب العزت کا شکر ادا کیا ہے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں ابھی تک انصاف قائم ہے۔
انہوں نے اپنی سابقہ جماعت پیپلز پارٹی پر ذاتی دشمنی پر مقدمات قائم کرنے کا الزام لگایا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ذاتی دشمنی پر 6 سال ظلم کیا اور میرے خلاف مقدمات بنائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ہمیں شیشے توڑنے کی سزا دی گئی۔
ذوالفقار مرزا نے دوران گفتگو اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی سیاست پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم اب ختم ہوچکی ہے۔