• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کےمالی اثاثے، پاکستان نے برطانیہ سے تفصیلات مانگ لیں

برطانیہ میں جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق پاکستان نے برطانیہ سے تفصیلات مانگ لیں۔

ذرائع کا دعوٰی ہے کہ پاکستان نے جہانگیر ترین کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے علاوہ دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی پاکستانی حکام کو ہنگامی بنیادوں پر درکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت پاکستان کا جہانگیر ترین کے اثاثوں سے متعلق خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا گیا۔

تازہ ترین