• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور اور فلپائنی نومسلم لڑکی کی شادی

سعودی عرب کے ایک شہری نے اپنے پاکستانی ڈرائیور  کے اچھے کردار اور نیک نیتی سے متاثر ہوکر اس کی شادی ایک نومسلم فلپائنی خادمہ سے کروادی۔

عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ سعودی شہری سے اس کے پاکستانی ڈرائیور نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ نومسلم  فلپائنی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ فلپائنی خادمہ ایک سعودی خاندان کے حسنِ سلوک سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئی تھی۔

پاکستانی ڈرائیور کی اس خواہش پر سعودی شہری نے فلپائنی ملازمہ کے آجر سے رابطہ کیا اور پاکستانی ڈرائیور کا رشتہ فلپائنی ملازمہ کے سامنے رکھا جس کی اس نے منظوری دی۔



نکاح کی تقریب میں پاکستانی ڈرائیور کے عزیز و اقارب اور فلپائنی خادمہ کے قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید