• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ نے اپنا ایک اور ہنر دنیا کو دکھادیا

مشہورِ زمانہ ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیہ سلطان‘ کا کردار نبھانے والی اسرا بیگیچ نے اپنی نئی مہارت اور فن دنیا کو دکھادیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ 

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک اداکارہ پینٹنگ بنانے میں مصروف ہیں۔ 

اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسرا بیگیچ نے امریکی شاعر سیلویا پلاتھ کے شعر کا بھی سہارا لیا۔ 

اسرا کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان کے مداح اب ان کی اس نئی مہارت کو بھی پسند کر رہے ہیں۔

تازہ ترین