• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ فلپ نے ساری زندگی عوام کی خدمت کی،سعید مغل

برمنگھم (پ ر) ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کے انتقال پر کمیونٹی رہنمائوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، چیئرمین مغل ویلفیئر ٹرسٹ یو کے محمد سعید مغل ایم بی ای، چیئرمین انجمن خدام الصوفیہ ٹرسٹ و سجادہ نشین پیرسید منور حسین جماعتی ،معروف شاعرہ ومصنف طلعت سلیم ایم بی ای ، حاجی محمد ایوب اور فاروق احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈ یوک آف ایڈنبرا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ فلپ نے ساری زندگی عوام کی خدمت کی۔ وہ نہایت ہی سادہ لوح اور درویش صفت انسان تھے ان کی کمی پوری نہیں ہوگی۔ان رہنمائوں نے ملکہ برطانیہ اور رائل فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پرنس فلپ عوامی خدمت میں خوشی محسوس کرتے تھے اوروہ عظیم انسان تھے۔
تازہ ترین