• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال مقدمہ غائب ہونے پر رشوت لینے کا ملزم بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈیوٹی جج ایف آئی اے کورٹ سہیل ناصر نے رشوت لینے کے الزام میں ملوث ملزم کو مال مقدمہ نہ ہونے پر بری کر دیا۔ ایف آئی اے نے 31مارچ 2012کو کنٹونمنٹ بورڈ کے کلرک سعید احمد کو بیس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر مقدمہ درج کیا اور نشان زدہ نوٹ قبضے میں لئے تھے، گزشتہ 9برسوں میں پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے تھے گزشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے ملنے والے نشان زدہ نوٹ مال خانہ کے محرر نے 2016 میں غائب کر دیئے تھے جس پر محرر مال خانہ کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا تھا۔گزشتہ روز عدالت نے کہا کہ رشوت ستانی کے مقدمات میں چونکہ سب سے اہم شہادت نشان زدہ نوٹوں کو عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے اور جب نوٹوں کا ہی وجود نہ ہو تو یہ کیس کیسے چلے گا، عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین