• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی بس سروس کے فیڈر جلد از جلد شروع کیے جائیں،علا قہ مکین

پشاور (؛لیڈی رپورٹر)ریگی ماڈل ٹاون کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ڈی جی پی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاون کیلئے بی ار ٹی بس سروس کے فیڈرجلد از جلد شروع کیے جائے تاکہ علاقہ کے عوام کو درپیش ٹرانسپورٹ کا مسلئہ حل ہو علاقہ مکینوں کے مطابق ٹاون میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ علاقہ میں مسائل بھی زیادہ ہے جسکو حل کیے بغیر ٹاون کی ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ ٹاون کے مکینوں کو ٹرانسپورٹ کا مسلہ عرصہ دراز سے درپیش ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے ٹاون کیلئے بی ار ٹی فیڈرز شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جو ایک خوش ائند اقدام ہے لیکن ابھی تک بی ار ٹی سروس شروع نہیں کی گئی حالانکہ ناصر باغ روڈ کے دونون اطراف پر سڑک کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے ۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ڈی جی پی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاون کیلئے بی ار ٹی بس فیڈرز جلد از جلد شروع کر کے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔

تازہ ترین