• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،بجلی کی منافع بخش ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج

پشاور (وقائع نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام گزشتہ روز خیبر سرکل پشاور حیات آباد میں صوبائی ڈپٹی چیئرمین یونس شاہ اور صوبائی وائس چیئرمین شفیع اللہ خان کے زیر صدارت احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مقررین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایماء پر بجلی کی منافع بخش ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کر رہی ہے جس سے ملازمین بے روزگار ہونگے جس کے ہم خلاف ہیں۔ پی ٹی سی ایل اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی صورت میں نقصانات سب دیکھ چکے ہیں۔ پیسکو میں 15 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کرایا جائے پیسکو میں 54فیصد سٹاف کی کمی جس کی وجہ سے ہر ملازم 12اور 14گھنٹے کام کر رہے ہیں اور سٹاف کی کمی اور کام کی دباؤ کی وجہ سے بجلی حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت بھرتی کرانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے سٹاف کی کمی اور کرونا اور لاک ڈاون میں کام کرنے پر ملازمین کو بونس دیا جائے میڈیکل الاونس‘ ٹی اے بلز اور آف دے ویجز کے بقایا جات فوری ملازمین کو ادا کئے جائیں .جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے 25فیصد اضافہ تنخواہ فی الفور ملازمین کو دیا جائے تمام ملازمین کی بند ترقی شروع کی جائے جائے ملازمین کو بجلی حادثات سے محفوظ کرانے کیلئے ٹی اینڈ پی فراہم کیا جائے اور آپریشن سب ڈویژن کو گاڑیاں فراہم کی جائے تاکہ بجلی صارفین کی بجلی شکایات کا بر وقت ازالہ ممکن ہوسکے اگر ارباب اختیار نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا پیسکو میں سٹاف کی کمی پوری نہیں کی اور ایمپلائ سنز بچوں کو بھرتی نہیں کیا تو پیسکو ملازمین مجبورا احتجاجی دھرنا دےگی جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ۔دریں اثناء ہزارہ سرکل میں جمیل اختر تنولی ‘ بنوں میں پیر اشفاق چیئرمین ‘پشاور سرکل میں یاسر کامران زونل چیئرمین ‘سوات میں عمر علی زونل چیئرمین‘ مردان میں محبوب شاہ‘ مانسہرہ میں ظہیر اور صوابی سرکل میں سعید احمد کے زیر قیادت احتجاجی مظاہرےہوئے۔
تازہ ترین