• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کی بہن ایزابیل نے بالی ووڈ کا انتخاب کیوں کیا؟

بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف جنہوں نے ابھی حال ہی میں فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ سے اپنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کیا ہے، بالی ووڈ کے انتخاب کی وجہ بتا دی ہے۔

ایزابیل کیف نےبتایا کہ ’انہوں نے کچھ فلموں کے لیے آڈیشن دیا تھا، اور اس میں انہیں کامیابی بھی ملی، وہ بچپن سے ہی ایک ڈانسر ہیں اور ڈانس بالی ووڈ کی فلموں کا ایک بہت بڑا حصہ ہے، ڈانس اُن کے لیے ایک جذبہ ہے تو اس لیے اُنہوں نے سوچا کہ یہ اُن کے لیے ایک چیلنج اور تفریح ہوگا۔‘

اداکارہ نے بالی ووڈ کا سفر شروع کرنے سے پہلے بہن کترینہ سے ملنے والے مشوروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’وہ بالی ووڈ کی ایک بڑی اسٹار کترینہ کیف کی بہن ہیں، پھر بھی انہوں نے اپنی پہلی فلم کے لیے آڈیشن دیا تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ڈانس اداکاری کرنے کی وجہ بنا، وہ ہندی فلمیں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی ہیں، انہیں اپنی پسندیدہ فلم کا انتخاب کرنے میں سخت دقت پیش آتی ہے کیونکہ یہ اُن کے مزاج پر منحصر کرتا ہے، انہیں جب وی میٹ، لگان پسند ہیں، انہوں نے یہ فلمیں نو عمری کے دوران متعدد بار دیکھ رکھی ہیں۔‘

واضح رہے کہ ایزابیل نے حال ہی میں فلم ’ ٹائم ٹو ڈانس‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا جبکہ یہ فلم گزشتہ سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر دنیا بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

تازہ ترین