• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگین التان کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

اداکار انگین آلتان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شئیر کی ہے۔

انگین آلتان نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ  ’دنیا بھرسے میرے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو رمضان مبارک۔‘

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکی میں 13 اپریل یعنی آج پہلا روزہ ہے۔

ترکی کی دیگر مشہور اداکاروں نے بھی اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین