• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے سیکڑوں نئے کیسز سامنے آئے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا  صوبہ سندھ میں  عالمی وبا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  366 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس  کے مزید 10176 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 366 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں اب تک کوروناوائرس  کے 3415608 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں اب تک 269839 کیسز ہوچکے ہیں،  آج کورونا وائرس کے مزید 583 مریض صحتیاب ہوگئے جب کے بعد اب تک 258533 کوروناوائرس  کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ  آج کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، سندھ میں ہلاکتون کی مجموعی تعداد 4530 ہے، اس وقت 6776 مریض زیر علاج ہیں،  6439 مریض گھروں، 12 مریض آئسولیشن سینٹرز اور مختلف اسپتالوں میں 325 مریض زیرعلاج ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ 298 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا وائرس کے 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ صوبہ بھر کے 366 کورونا کیسز میں سے  206 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

اُن کا بتانا تھا کہ صوبہ شہر کراچی کے ضلع شرقی میں 99، جنوبی کراچی میں 42 اور ضلع وسطی میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس طرح  کورنگی میں 15، ملیر میں 15 اور ضلع غربی میں 10 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں 33، ٹنڈو محمد خان میں 26 اور میرپورخاص میں 15 نئے کیسز سامنے آئے، دادو اور نوابشاہ میں 13-13، بدین میں11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں 9-9، عمرکوٹ میں 8 اور سجاول میں 4 ، جیکب آباد، گھوٹکی میں 2، خیرپور اور شکارپور میں ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین