• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا زینب عباس کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنے پر خوش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانی معروف اسپورٹس پریزینٹر اور میزبان زینب عباس کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملنے پر بے حد خوش ہیں۔


شنیرا نے اپنی خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زینب عباس کو خصوصی پیغام دیا ہے۔

زینب عباس کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’ہمارے جھنڈے کو ہمیشہ اونچا لہرانا۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

زینب عباس پہلی پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔

تازہ ترین