• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریپر بابا سہگل کے والد کورونا وائرس سے چل بسے

معروف بھارتی ریپر (گائیکی کا ایک مخصوص انداز) بابا سہگل کے والد منگل کو کورونا وائرس کی وجہ سے چل سے۔ 

ہندی اور مختلف زبانوں میں اس انداز گائیگی کے عالمی شہرت یافتہ راپر نے اپنے والد کی عالمی وبا کی وجہ سے موت کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے بابا سہگل کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا آج صبح انتقال ہوا۔

دکھی بابا سہگل نے مزید کہا کہ والد ساری زندگی ایک جنگجو کی حیثیت سے لڑتے رہے لیکن کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ 

انھوں نے اس موقع پر اپنے والد کی چند تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ بابا سہگل سے بالی ووڈ کے متعدد اسٹارز نے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔


تعزیت کرنے والوں میں ابھیشک بچن، ویر داس، گلشن دیویا سمیت کئی اداکاروں اور انکے فینز کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں۔ اپنے تعزیتی پیغامات میں بالی ووڈ اسٹارز کا کہنا تھا کہ انھیں یہ خبر سن کر دلی دکھ اور رنج ہوا اور وہ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

تازہ ترین