• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم ساز و اداکار پوجا بھٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ نوجوانی کا دیوانہ ہے، یہاں عمر بڑھنے کے ساتھ اداکاراؤں کے کام میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

دوبارہ اداکاری کے لیے شوبز میں آنے والی پوجا بھٹ نے بڑھتی عمر کے ساتھ خواتین کو دیے جانے والے کرداروں میں کمی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہوتا ہے اور میں جانتی ہوں کیوں، کیونکہ ایک خیال بنا ہوا ہے کہ ہم نوجوانی کے دیوانے ہیں، اس کے سحر میں مبتلا ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم بڑھتی عمر سے خوفزدہ ہیں، اسی وجہ سے جب ہم جس فیشن میگزین کو دیکھتے ہیں تو وہاں ہر کوئی ایسے پروڈکٹ کی بات کر رہا ہوتا ہے جو گزرتے وقت کو روکے۔

پوجا کا کہنا تھا کہ اور یہ پروڈکٹ آپ کے چہروں کی جھریوں کو ختم کرے، کیونکہ کوئی بھی گزرتے وقت کو قبول نہیں کرتا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں خواتین کی زندگی بچانے کے لیے ایک نظام وضع کرنا چاہیے، اور جب وہ ایک مخصوص عمر کو پہنچے تو ہمیں انھیں ایسے کردار دینے چاہیئں جو بہت مضبوط ہوں۔


پوجا نے سوال اٹھایا کہ ہم خواتین کی بڑھتی عمر اور ان کی جسامت میں آنے والی تبدیلی کے باعث اس جانب بات کرنے کو تیار نہیں، پتہ نہیں کیوں ہمیں ان سب سے بے چینی ہے، جبکہ ہمیں ایسے مردوں سے کوئی مسئلہ نہیں۔

انھوں نے نیٹ فلیکس کی ویب سیریز بومبے بیگمز میں کام کرنے کے فیصلے سے متعلق کہا کہ یہ کافی مشکل ہوگا، تاہم ان کے مداحوں کے ذہنوں میں اب بھی ان کی ماضی کی فلموں کی یادیں تاذہ ہیں۔ 

پوجا کا کہنا تھا کہ لوگ اداکاراؤں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ایک جگہ پر رکی ہوئی ہوں، اور اسی طرح دکھائی دیں جیسا کہ پہلے دکھائی دیتی تھیں۔

49 سالہ اداکارہ نے کہا کہ نیٹ فلیکس کی اس سیریز کے لیے وہ خوشی سے اور فخر کے ساتھ اپنا کردار پیش کریں گی۔

تازہ ترین