• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ششی کلا ممبئی میں انتقال کرگئیں

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ اور 1960 کے عشرے میں کئی فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والی ششی کلا کا 88 برس کی عمر میں آج (کلابہ) ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ 

انھوں نے سو سے زائد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کی۔ انکے انتقال کی وجہ پیرانہ سالی (بڑھاپا) بتائی گئی ہے۔

وہ 1932 میں ریاست مہاراشٹرا کے شہر شولاپور میں ایک مراہٹھی گھرانے میں پیدا ہوئیں، انھوں نے کئی یادگار اور ہٹ فلموں میں کام کیا جن میں ڈاکو، راستہ اور کبھی خوشی کبھی غم شامل ہیں۔

اسکے علاوہ انھوں نے عہد حاضر کے سپر اسٹارز پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور سلمان خان کی 2004 کی فلم مجھ سے شادی کروگی، 1953 کی پرانی مووی  ’تین بتی چار راستہ‘ اور 1968 کی فلم ’تین بہو رانیاں‘ میں بھی کام کیا۔

انکی دیگر فلموں میں آئے ملن کی بیلا، گمراہ، سوجاتا اور آڑتی بھی شامل ہیں۔ 

ششی کلا نے ٹیلی ویژن پر بھی بہت زیادہ کام کیا اور مشہور شوز جیسے سونا پری اور جینا اسی کا نام ہے میں بھی کافی عرصے کام کیا۔


بھارتی سینما کے لیے انکی خدمات پر انھیں 2007 میں پدمہ شری ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ 2009 میں انھیں پانچویں شانتا رام ایوارڈز کے موقع پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین