• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول: افغان عمل سے متعلق کانفرنس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگی


افغان امن عمل پر استنبول کانفرنس کے کنوینرز نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے مابین کانفرنس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگی۔

ترک وزارتِ خارجہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ترکی کی میزبانی میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین استنبول کانفرنس کا انعقاد 24 اپریل سے 4 مئی کو کیا جائے گا۔

استنبول کانفرنس کے مشترکہ کنوینرز میں ترکی، قطر اور اقوامِ متحدہ شامل ہیں۔

کنوینرز نے بیان میں کہا کہ خود مختار، آزاد اور متحد افغانستان کے قیام کا عزم رکھتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ استنبول کانفرنس کا مقصد دوحہ میں جاری افغان امن عمل پر مذاکرات کو تیز اور پائیدار بنانا ہے۔

استنبول کانفرنس میں شرکت اور ایجنڈے کے بارے میں افغان شرکا سے جامع مشاورت ہوئی ہے، توقع ہے کہ کانفرنس میں افغان عوام کی خواہشات کی حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین