• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے رینکنگ آج جاری، بابر نمبر ون بیٹسمین بننے کے قریب

کراچی (عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اگلے24 گھنٹے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے انٹر نیشنل میں دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین بن جائیں گے۔

دنیا کے صف اول کے بیٹسمین ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے کی نئی رینکنگ کا اعلان بدھ کو کرنے والا ہے ۔ 

کرکٹ کی عالمی تنظیم نے جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری کی تھی۔ 

اس رینکنگ میں بابر اعظم ، ویرات کوہلی سے پانچ پوائنٹ پیچھے تھے۔ سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف بابر اعظم نے94 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور پاکستان نے سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔ 

حددرجہ ذرائع کے مطابق اس اننگز کے بعد بابر اعظم ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں۔ اور پہلی بار دنیا کے نمبر ون بیٹسمین کا اعزاز اپنے نام کریں گے۔

تازہ ترین