کراچی (نیوز ڈیسک ) خون جمنے کی شکایات کے بعد ایک خاتون ہلاک بھی ہوگئیں، امریکی حکام نے خون جمنے یا گاڑھا کرنے کی شکایات کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کورونا ویکسین کے استعمال کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ریحان حنیف نے وزارت بحری امور کو خط لکھ دیا۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق غیرملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں، اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس سیٹزن اینڈ امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سرگودھا کی سیشن عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اس موقع پر ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا۔
تائیوان کے شہر ہوالیئن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 1 فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا کے کمنٹری کے دوران ردِعمل کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا، تشدد کے دوران خاتون کو سیڑھیوں سے دھکا بھی دیا گیا۔
بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں کمی کر دی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق شرح سود 4 فیصد سے 25 بیسسز پوائنٹ کم کرکے 3.75 فیصد کر دی گئی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے صدر سارو گنگولی نے کولکتہ کے ارجنٹینا فین کلب کے صدر اُتم ساہا کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔
پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے کہا ہے حکومتِ پاکستان کی وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بالترتیب ایک لیٹر آف اِنٹینٹ اور ورک پلان پر دستخط کر کے خوشی ہوئی ہے۔
فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو تیز بارش ہوئی، شارجہ میں زیادہ اور مسلسل بارش ہوئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں بارش سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا
فیصلے پر چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان کے دستخط موجود ہیں۔
معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی اہلیہ عروہ حسین کے ساتھ شادی کے نو سال مکمل ہونے پر اپنے نئے البم ’خط‘ کے گانے ’منظر‘ کو ریلیز کیا، جس میں ان کی شادی کے خوبصورت لمحات کو خصوصی ویڈیو کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ صوبہ کی بہتری کے لیے وفاق کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے،صوبےکیلیے جو حق لینا ہے وہ دلیل سے لینا ہے، دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں کر سکتے۔