• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کے 6 طلبہ کو پی ایچ ڈی، 18طلبہ کو ایم فل کی اسناد تفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے6طلبہ کوپی ایچ ڈی، 18طلبہ کوایم فل کی اسناد تفویض کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا47واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد، رئیس کلیہ فنون و تعلیمات پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات ِ کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسرڈاکٹرمسعود مشکور صدیقی،شعبہ نباتیات پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،شعبہ معاشیات ڈاکٹر غلام رسول لکھن،شعبہ کیمیاء ڈاکٹر ساجد جہانگیر،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، انچارج کلیہ انجینئرنگ ڈاکٹر نوید قائم خانی بطوراراکین جبکہ راشدہ خاتون (ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک)نے شرکت کی۔ اجلا س میں (6)طلبہ کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں۔

تازہ ترین