• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی، سلیم مانڈوی والا کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت تھی جو ملتوی ہوگئی کیو نکہ تحریک انصاف کے فرخ حبیب نہیں آئے تھے ، جعلی کاغذات لگا کر یہ کیس فائل کیا گیا ہے، جعلی کاغذات لگاکر کیس بنانا صرف سیاسی نہیں پیشہ ورانہ بھی غلط عمل ہے، ہم ثابت کر ینگےکہ یہ کاغذات غلط ہیں اور جھوٹا کیس ہے۔

تازہ ترین