پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے رمضان کےلئے چینی فی کلو 80 روپے مقرر کرنے کےخلاف دائر رٹ پرصوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔دو رکنی بنچ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان کے تین شوگر ملوں کی رٹ پرسماعت کی۔ دوران سماعت انکے وکیل قاضی جواد احسان اللہ قریشی نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ڈائریکٹرکامرس کے ذریعے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے رمضان کےلئے ایک کلو چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کی ہے حالانکہ ملزمالکان کو 87 سے 91 کے درمیان یہ قیمت پڑتی ہے۔ صوبائی حکومت نے انکا موقف سنے بغیر یکطرفہ اعلامیہ جاری کیا ، عدالت اس حوالے سے شوگر ملز مالکان اور صوبائی حکومت کو آپس میں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنےکی بھی ہدایت جاری کر ے۔