اسلام آباد( محمد صالح ظافر) پاکستان اور فرانس کے درمیان کسی بھی قسم کی تجارت نہیں ہورہی،اور نہ ہی فرانس میں پاکستان کا کوئی سفیر ہے،باخبر سرکاری زرائع نے بتایا کہ فرانسیسی حکام کی طرف سے کئی یاد دہانیوں کے باوجود اب تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا جاسکا، فرانس کے سفارتخانے نے گزشتہ ایک سال سے کوئی نیا ویزا جاری نہیں کیا جبکہ فرانسیسی سفارتخانے میں سفارتی عملے کی تعداد کم از کم ہے، اسلام آباد میں فرانس کے سفیر کو مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔