• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کارمضان سستا بازار کا دورہ، معیار اور قیمتوں کا جائزہ

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے پبلک پارک ڈبل روڈ میں قائم رمضان سستا بازار کا دورہ کیااور اشیاء ضروریہ کے معیا ر، وزن، سٹاک اور حکومتی نرخوں پر دستیا بی کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے ہدا یت کی کہ چیکنگ کے دوران نہ صرف قیمتوں بلکہ کم قیمت میں بکنے والی چیزوں کے معیار کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے کیو نکہ چیزوں کے نرخ کم کر کے معیار گرا دینا عوام کے لئے فا ئدہ نہیں بلکہ نقصا ن کا با عث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ر یٹیلرز ایسے ڈ یلرز کے خلاف شکایت کریں جو انہیں چینی مقررہ نر خوں پر نہیں دے رہے یا چینی کی قلت کا بہانہ کر رہے ہیں کیو نکہ حکو مت کی جا نب سے ڈ یلرز کو مطلو بہ مقد ار میں چینی فراہم کر دی گئی ہے ۔
تازہ ترین