غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے 2 کارکن جاں بحق ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ میں صہیونی فوج نے بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے کلینک پر حملہ کیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے اب تک جاں بحق ارکان کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق حماس سے تھا۔