• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: اسکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 97 افراد زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں بم دھماکے سے 7 طلبہ جاں بحق جبکہ 97 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک طبی عہدیدار نے واقعے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔

کنڑ کے صوبائی اسپتال کے سربراہ مولوی داد نے بتایا ہے کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکا اسکول کے نزدیک ایک مکان میں ہوا۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا سرنگیں بنانے کے لیے استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کی تیاری کے دوران ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکان ایسے افراد کی ملکیت تھا جو کان کنی کے کام سے وابستہ تھے اور انہوں نے وہاں بارودی مواد، ڈائنامائٹ ذخیرہ کر رکھا تھا۔

صوبہ کنڑ کی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں جو مزید تحقیقات کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید