• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر، فواد نے ریڈ بال کیمپ کو فائدہ مند قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور فواد عالم کا کہنا ہے کہ دورۂ زمبابوے کی تیاری کے لیے ریڈ بال کیمپ کا انعقاد فائدہ مند ہو رہا ہے۔

اظہر علی نے ٹریننگ کیمپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں شامل تمام بلے باز مہارت اور بولر ورک لوڈ پر کام کر رہے ہیں۔

تربیتی کیمپ میں موجود ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ زمبابوے روانگی سے قبل سیریز کی تیاری کا اچھا موقع ملا ہے، نیٹ سیشنز اور پریکٹس میچ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ بڑے ناموں پر مشتمل سپورٹ اسٹاف سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین