وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کےتحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے عمران خان 50 لاکھ گھر کیسے بناسکتے ہیں اب شرمندہ ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا،انشاءاللّٰہ