• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کے رمضان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز جاری


پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نےنوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

سارہ اسلم کے مطابق مساجد، بازار، مزاروں میں داخلہ کے مقام پر ہینڈ سینا ٹائزر، ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی ہوگا۔

سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی، کھانسی اور بخار کے شکار افراد گھر پر عبادت کریں، مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنےکی اجازت نہیں ہوگی، 60 سال سے کم عمر افراد ایس او پیز کےساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے۔

سارہ اسلم نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو قوت مدافعت میں کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے اس لیے وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی ہدایات کو مناسب مقامات پر آویزاں کیاجائے، بازاروں،مساجد میں آنےجانے کیلئے الگ الگ راستے بنائےجائیں، مساجد، امام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پر عبادت کا اہتمام کیاجائے۔

سارہ اسلم نے کہا کہ مساجد میں 3 فٹ کےفاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کیلئے جگہ مختص کی جائے، قالین کی بجائے فرش پر نماز ادا کی جائے، گھروں سےجائےنماز لانےکی اجازت ہے، اجتماعی اعتکاف کی بجائےانفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کیلئے جگہ مختص کریں، مساجد میں ہاتھ ملانے، گلے ملنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادپرمشترکہ استعمال میں آنے والی اشیاڈس انفیکٹ کی جائیں، مساجد،عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائےجو ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں،مزاروں،مساجد،امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں، سماجی فاصلےکو یقینی بنانے کے لیے مخصوص نشان لگائےجائیں۔

تازہ ترین