• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: ڈائریکٹر کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی حراست میں تشدد، جان کو شدید خطرات لاحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ پر اسرائیلی حراست میں تشدد کیا جا رہا ہے اور ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم فزیشنز فار ہیومن رائٹس کے مطابق ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے وکیل ناصر عودہ نے گزشتہ ہفتے نیتزان جیل کے زیرِ زمین تفتیشی مرکز میں ان سے ملاقات کی، دورانِ ملاقات ڈاکٹر ابو صفیہ نے کہا کہ شاید یہ آخری ملاقات ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ابو صفیہ کی صحت تشویش ناک حد تک بگڑ چکی ہے، ان کے سر، آنکھوں، کانوں اور گردن پر شدید تشدد کے نشانات ہیں، جب کہ انہیں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے اور وہ بار بار بے ہوش بھی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 53 سالہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو 27 دسمبر 2024ء کو اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال سے گرفتار کیا تھا، جہاں وہ اسرائیلی محاصرے کے دوران 85 روز تک مریضوں کی خدمت کرتے رہے تھے۔

دوسری جانب جنوبی غزہ میں گاڑی پر تازہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید