برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوجی انخلا پر امریکا کی پیروی کی تیاری کر لی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گا۔
خبرایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے افغانستان سے فوجی انخلاء کی خبروں کی تردید نہیں کی۔
برطانوی حکومتی ترجمان کے مطابق مستحکم افغانستان کیلئے امریکا، نیٹو، شراکت داروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔