سمیع خان کورونا وائرس میں مبتلا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوگئے۔

سمیع خان نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی۔


اداکار نے انسٹاگرام پر قرآن پاک کی آیات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، وہ گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔‘

سمیع خان نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو شفاء عطا کرے۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’اُنہیں اس وقت دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ سمیع خان کے علاوہ بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ 

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے فنکاروں میں آمنہ الیاس، بہروز سبزواری، اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید