• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو ایک بڑی خبر کی اطلاع دینے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

آمنہ الیاس نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میری گزارش ہے کہ حالیہ دنوں میں جس نے بھی مجھ سے ملاقات کی ہے وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائے۔‘

واضح رہے کہ آمنہ الیاس کے علاوہ بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں بہروز سبزواری،  اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار863ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471ہو چکی ہے۔

تازہ ترین