• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کا کریک ڈاؤن، مذہبی جماعت کے 120 کارکن گرفتار

کراچی پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران مذہبی جماعت کے 120 سے زائد کارکن گرفتار کرلیے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مذہبی جماعت کے کارکنوں کو شرپسندی اور ہنگامہ آرائی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔


پولیس حکام کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران شہر کے ساوتھ زون سے 30، ایسٹ زون سے 60 اور ویسٹ زون سے 47 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے احتجاجی مظاہروں کے قیادت کرنے پر مذہبی جماعت کے مختلف رہنماؤں کو فوری طور پر حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تازہ ترین