• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 13 مقامات کلیئر کروالیے، 9 پر ٹی ایل پی کا دھرنا جاری، پولیس

لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں سے 13 مقامات کلیئر کروالیے جبکہ 9 مقامات تاحال دھرنے جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ٹی ایل پی کے کارکنوں سے رات گئے تک تمام مقامات کلیئر کرولیے جائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے کماہاں روڈ، داروغہ والا، یتیم خانہ چوک، اسکیم موڑ، نیازی محمود بوٹی، شنگھائی پل، شہید چوک پر دھرنے جاری ہیں۔


پولیس حکام کےمطابق چونگی امرسدھو، کچا جیل روڈ پر بھی ٹی ایل پی کے مظاہرین موجود ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق 13 مقامات کلیئر کروانے کے دوران ٹی ایل پی کے درجنوں کارکن بھی گرفتار کیے گئے۔

تازہ ترین