1990 کے عشرے کے مشہور بالی ووڈ اسٹار راہول رائے کا خاندان کورونا وائرس کی عالمی وبا میں مبتلا ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے راہول رائے نے بدھ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن پریانکا رائے اور برادر نسبتی (بہن کے شوہر) رومیر سین بھی اس وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
راہول رائے نے اپنے انسٹاگرام پر تحریر کیا کہ میری کورونا اسٹوری، قرنطینہ کا 19 وان دن۔ انھوں نے لکھا کہ میرا رہائشی فلور 27 مارچ سے سیل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ایک پڑوسی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد احتیاطی طور پر ہم سب پڑوسیوں کو 14 دن کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔
مجھے اور میرے خاندان کو 11 اپریل کو دبئی کی فلائٹ لینا تھی، تو اس کے لیے ہم نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے سات اپریل کو میٹروپولس لیب گئے اور دس اپریل کو ہم سب کو کورونا پازیٹو پر مبنی رپورٹ دیا گیا۔
انکے مطابق ان سمیت تمام گھر والوں میں کوئی علامات موجود نہیں ہیں۔ جبکہ اسی دوران ممبئی میونسپلٹی والوں نے جو اینٹی جین ٹیسٹ کیا اس میں ہم نیگیٹو تھے، ابھی ایک اور ٹیسٹ کی رپورٹ باقی ہے۔