• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول رائے تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں، سگریٹ اور میٹھی اشیا ترک کردیں

گزشتہ برس دسمبر میں برین اسٹروک کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے 1990 کے عشرے کے شہرت یافتہ اداکار راہول رائے اب تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

ان سے جب بھارتی میڈیا نے بات چیت کی تو وہ نہ صرف بڑے واضح انداز میں گفتگو کررہے تھے بلکہ اس میں ایک تسلسل بھی تھا، اس موقع پر وہ بڑے تازہ دم نظر آرہے تھے۔

اپنے زمانے کی مشہور فلم ’عاشقی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے راہول رائے سے بات چیت کے دوران انکی بہن پریانکا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں جو کہ ان کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ 

راہول نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور دو تین ماہ تک مکمل تندرست ہوجائیں گے، ڈاکٹروں نے ہر چیز کھانے کی اجازت دی ہے۔

انھوں نے اپنی بہن کی جانب سے خیال رکھنے پر ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔ 


تاہم اس موقع پر ان کی بہن کا کہنا تھا کہ ان کے کھانے پینے میں کافی احتیاط برتی جارہی ہے اور انھیں سوائے سالمن مچھلی لپ کسی اور قسم کا گوشت اور چکن نہیں دیا جارہا ہے۔

پریانکا نے کہا کہ صرف سبزیاں اور فائبر والی غذائیں دی جارہی ہیں، یہ اکثر چکن یا پھر اپنی پسند کی ایسی چیزیں مانگتے ہیں جو ڈاکٹر نے منع کیا ہے، وہ ہم انھیں نہیں دیتے کیونکہ انھیں خطرناک قسم کا اسٹروک ہوا تھا۔

راہول رائے نے بتایا کہ انھوں نے سگریٹ نوشی اور میٹھی اشیا بھی ترک کردی ہیں۔

تازہ ترین