• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کے بالی ووڈ اسٹار راہول رائے برین اسٹروک کے بعد اسپتال منتقل

مشہور بھارتی فلم عاشقی میں اداکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے سن 1990کے عشرے کی ابتدا کے بالی ووڈ اسٹار راہول رائے کو برین اسٹروک (دماغی فالج) ہوا ہے۔ 

یاد رہے کہ راہول رائے ان دنوں اپنی  نئی آنے والی فلم ایل اے سی کی شوٹنگ کے لیے کارگل میں موجود تھے، بتایا جاتا ہے کہ کارگل کے شدید ٹھنڈے اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے انھیں برین اسٹروک ہوا۔

اسٹروک کے بعد پہلے تو انھیں سری نگر لے جایا گیا۔ تاہم اب انھیں ممبئی منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ ناناوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور آئی سی یو میں ہیں۔ 

52 سالہ راہول رائے کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا اور وہ نیگیٹو آیا۔ 

راہول رائے کے بھائی رومر سین نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبصحت ہیں۔


انھوں نے ایل اے سی لائیو دی بیٹل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم گلوان گھاٹی کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم ہے اور راہول اس فلم میں میجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے ہدایت کار نیتن کمار گپتام ہیں، اور اسے  چترا واکل شرما اور نو دیتا باسو نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

 واضح رہے کہ راہول نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 1990 میں بننے والی فلم عاشقی سے کیا تھا، اور یہ فلم بڑی کامیاب رہی تھی جس کے نتیجے میں راہول راتوں رات اسٹار بن گئے تھے، بعدازاں انھوں نے سپنے ساجن کے جنون اور بہت سی دیگر فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

تازہ ترین