• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نا مو س رسا لت کے تحفظ پرسمجھو تہ نہ کرے،ڈسٹرکٹ بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سابق ممبر پنجاب بار کونسل و صدر بار سجاد اکبر عباسی کی درخواست پرتحفظ ناموس رسالت پر خصوصی اجلاس ہوا ، صدارت راولپنڈی بار کے صدر رضوان اختر اعوان نے کی، قائد اعظم ہال میں ہونے والے اجلاس میں جنرل سیکرٹری عمران یوسف خان نیازی سمیت وکلا ءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سجاد اکبر عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام وکلاء اپنی سیا سی وابستگیو ں کو با لا ئے طا ق رکھتے ہو ئے حکو مت سے یک نکا تی مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ نا مو س رسا لت اور مقا م مصطفٰی کے تحفظ کے لئے کسی قسم کا سمجھو تہ نہ کرے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بد ر کیا جا ئے۔ ملک صالح نے خطاب میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سا تھ ہو نے والے معاہدہ کی پا سدا ری کی جا ئے اور تما م اسیران بشمو ل حا فظ سعد رضو ی کو رہا کیا جا ئے۔چوہدر ی محمد وارث نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے معا ہدہ کی خلا ف ور زی کر تے ہو ئے تحریک لبیک پا کستا ن کے سربرا ہ حا فظ سعد رضوی کو بلاجو از گرفتار کرکے آئینی اور قا نو نی خلا ف ورزی کی گئی ہے جو بنیا دی انسانی حقوق کے خلا ف ہے۔ پور ے ملک کو کنٹینرز کے سا تھ بند اور بلا جوا ز سیا سی و مذہبی کا رکنو ں کو گرفتا ر کر نے کی مذمت کر تے ہیں۔ یہ ایو ان حکومت سے مطا لبہ کر تا ہے کہ معاملے کا پر امن حل تلاش کیا جائے، درخواست کے تائید کنندگان چوہدری زاہد حسین، چوہدری ظہیر اختر، ملک صالح محمد، حافظ عمران رفیق، چوہدر ی محمد وارث، سردار رزاق اے مرزا، شاہد محمود لنگٹریال، احسن ستی، عرفان الحق، عدنان طاہر، آنسہ ستی اور وکلا شامل تھے۔ انہوں نے بھی معاہدے پر عمل اور گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین