بھارتی ریاست کیرالہ میں کنویں میں گرنے والے تیندوے کو بچا لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی محکمۂ جنگلات نے 7 گھنٹے کی محنت کے بعد کنویں میں گرے تیندوے کو بچایا ہے۔
بھارتی محکمۂ جنگلات کے مطابق اس تیندوے کی عمر 1 سے ڈیڑھ سال ہے۔
تیندوے کے کنویں میں گرنے کا علم مقامی لوگوں کو اس وقت ہوا جب شام میں پانی بھرنے کے لیے کچھ لوگ اس کنویں پر جمع ہوئے تھے۔