• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 938 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 800 پر بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں گذشتہ تین روز میں ہوا اضافہ کاروباری ہفتے کے آخری روز آدھا رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 444 بھی ہوا لیکن پھر سرمایہ کاروں نے ہفتہ وار منافع کیش کرایا جس سے انڈیکس 938 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 800 پر بند ہوا ہے۔

آج حصص بازار میں 45 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 69 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 958 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید