• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی پولیس نے کئی سال کی کوششوں کے بعد دہلی کی ’لیڈی ڈان‘ کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ خاتون کو 270 گرام ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 1 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر تھی۔

خاتون جیل میں قید اپنے شوہر کے گینگ کو بھی چلا رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار خاتون کے شوہر پر قتل، بھتہ خوری اور اسلحے کی اسمگلنگ کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید