• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے شروع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے اور مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 108 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 110 روپے 76 پیسے ہو گئی۔ اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 80 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

تازہ ترین