اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی تین کھیپ پاکستان پہنچ جائیں گی۔ جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو خود کو کورونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کروانا چاہیے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے تاہم ابھی تک کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد 18 لاکھ سے کچھ ہی زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک رجسٹرڈ افراد میں سے 10 لاکھ 65 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ سربراہ این سی او سی نے کہا کہ لوگ ویکسین کے لیے خود کو رجسٹر کروائیں۔