• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرا بیلگیچ کی ساتھی اداکار کے ساتھ تصویر وائرل

عظیم سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی شہرہ آفاق تاریخی ترک سیریز  ’ارطغرل غازی ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ کی ساتھی اداکار کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

’حلیمہ سلطان‘ کا کردار نبھا کر دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک اداکارہ   نے اپنے ڈرامے ’رامو‘ کے سیٹ سے ساتھی اداکار مرات یلدرم کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شئیرکی ہے ۔

اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر ٹی وی سیریز ' رامو '  کے معاون اداکار مرات یلدرم کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، اس تصویر میں دونوں ہی بہت خوش نظر آرہے ہیں ۔


اسرا نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ہمارا سیٹ پر آخری لمحہ میرے پیارے ساتھی مرات یلدرم کے ساتھ۔‘


اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھاکہ ’آپ سب کے ساتھ کا بہت شکریہ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمیں آخری قسط میں کل رات 10 بجے اکیلے نہیں چھوڑئیے گا ۔‘

اس پوسٹ کو صرف 12 گھنٹے پہلے شیئر کی تھی جس کو اب تک 7 لاکھ 27ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداح کمینٹس بھی کرچکے ہیں ۔

تازہ ترین