• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمی فیملی کا حصہ بننے پر فخر ہے، اسرا بیلگیچ کا اردو میں ٹوئٹ

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ترک اداکارہ اسرا کا کہنا ہے کہ انہیں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اردو میں ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ‘مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کی حمایت کروں گی۔ ‘

ترک اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی نے ترانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر، اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ترکش اداکارہ کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسرا کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

تازہ ترین