• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین قیادت کی، بلاشبہ بابراعظم بہترین کپتان بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین  احسان مانی نے  قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر  مبارکباد دی۔


چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم کپتان، کھلاڑی اور مصباح الحق کی کوچنگ تعریف کی حق دار ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ  فخر زمان اور محمد رضوان کی پرفارمنس نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو استحکام دیا ہے۔

تازہ ترین