• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت کسی ایک کھلاڑی سے نہیں پوری ٹیم کی کوشش سے ملتی ہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم  نے  کہا کہ  جیت پرخوشی ہے، ٹیم کے تمام ممبران نے اپنا کردار ادا کیا، یہ کسی ایک کھلاڑی کا کام نہیں، پوری ٹیم کی کوشش ہے۔

سینچورین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کافی اچھا انتظام کیا۔

 بابر اعظم نے کہا کہ رضوان اور فخر نے اچھا کھیل پیش کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سیریز جیت کر ٹیم کو کافی اعتماد ملتا ہے،  کوشش کریں گے کہ جو یہاں غلطیاں ہوئی ہیں اس پر کام کیا جائے۔

 بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے دورے میں مختلف کامبی نیشن بھی آزمائے، کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارا کامبی نیشن فائنل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ  درمیان میں پارٹنرشپ درکار تھی جو نہیں لگ سکی، مجموعی طور پر بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین